لالہ موسیٰ میں میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب

لالہ موسیٰ میں میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ ڈاکٹر ممتاز میکن تھے۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ یومِ آزادی کی تقریب میں میڈیا بیورو کے صدر حاجی ندیم بٹ، چیئرمین بلال منشاء بٹ، وائس چیئرمین میاں عنصر پگانوالہ، نائب صدر سید ذکاء حسین شاہ، جنرل سیکرٹری عابد حسین بٹ ایڈووکیٹ، ممبر میڈیا بیورو و کرائم رپورٹر روزنامہ آواز گجرات حمزہ تارڑ، ممبران چوہدری محمد رستم، بابر وڑائچ، ساجد اقبال بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص کے ساتھ ادا کرنا ہوں گی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی، استحکام اور سربلندی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔



