اسلام آباد میں پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیر اور منگل کو مقامی تعطیل ہوگی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کی حدود میں بازار، دکانیں اوربینک بھی بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ عدالتیں، قانون ساز ادارے، قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ اور وزارتیں معمول کےمطابق کام کریں گی۔
خیال رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتوار 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کریں گے، ان کا دورہ پاکستان 30 جولائی سے یکم اگست تک ہوگا۔