سیلاب کی آفت میں گھیرے بلوچستان کی حکومتی ترجمان فرح شاہ کی فل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس
آفت زدہ بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کو گہرے میک اپ کیساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔
سیلابی ریلوں میں بہہ کر 110 سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے۔
تو دوسری طرف ترجمان بلوچستان فرح عظمیم شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے صارفین کے جذبات کو مزید بھڑکا دیا۔ ٹوئٹر پر صارفین نے کوئٹہ کے بجائے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرنے پر فرح عظیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کیا ہی وہ دور تھا جب نیشنل نیوز چینل میں حکومتی ترجمان اور نیوز کاسٹر مشرقی لباس اور سادہ انداز میں ملک کی صورتحال سے آگاہ کرتی تھیں، وہیں نئے دور میں نیوز کاسٹرز کے انداز بیان سے لے کر حکمران کے انداز تک کو تبدیل کردیا ہے۔ ایسا ہی کچھ بلوچستان کا حال بتاتے ہوئے فرح عظیم کے ساتھ بھی ہوا جہاں پریس کانفرنس میں ان کی ٹپ ٹاپ فیشن سے بھرپور تیاری صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔
سنیئر صحافی عون شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا
"نہیں فرح اٹھنا ہے"
ترجمان بلوچستان حکومت فرح شاہ کی فل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس— Sʏᴇᴅ Aᴏᴏɴ Sʜᴇʀᴀᴢɪ (@Aoon_Syed) July 30, 2022
ایک صارف نے تو اپنے تبصرے میں فرح عظیم کو بیوٹی کونٹیسٹ کہتے ہوئے تبصرہ کیا
https://twitter.com/video4246/status/1553316365330784256?s=20&t=mS_FuVtTL0ngwQdtXxWz8A
ایک صارف نے لکھا فرح شاہ یوں سج دھج کر پریس کانفرنس کرنے آئی ہیں جیسے کسی فیشن شو پر آئی ہوں بلوچستان ڈوب رہا ہے اب تو لوگوں کو احساس بھی نہیں ہوتا
بلوچستان ڈوب رھا ھے۔ بچوں کی کیچڑ میں لت پت لاشیں مل رہی ہیں۔ اور ترجمان بلوچستان فرح عظیم اس طرح سج دھج کر پریس کانفرنس کرنے آئی ھے کہ جیسے کسی فیشن شو میں شرکت کے لئے آئی ھے ۔ ان لوگوں کو احساس ہی نہیں ہوتا۔ pic.twitter.com/5fGXCvpG4l
— Muhammad Arif (@ArifRetd) July 30, 2022
صارفین کا کہنا تھا کہ فرح عظیم شاہ کی تیاریاں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کو سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا کتنا زیادہ دکھ ہے۔
سیلاب اور ہلاکتوں کا غم؟
بلوچستان حکومت کی ترجمان کی فُل میک اپ اور ڈارک نیل پالش کے ساتھ پریس کانفرنس!
پھر کہا جاتا ہے کہ #بلوچستان کی محرومیوں پر نہ بولیں! #خاموش_انتظامیہ_ڈوبتا_بلوچستان #بلوچستان_کی_پکار pic.twitter.com/ZRK3uhzU7N
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 30, 2022
یاد رہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے بعد ہرطرف تباہی اور المناک مناظر ہے، سیلابی ریلوں میں بہہ کر 111 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کئی دیہات اور شہر زیر آب ہے وہیں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔