ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کی تنظیم سازی
مرکزی کابینہ کے ارکان لیاقت بلوچ،قاری محمد یعقوب شیخ ،سید ثاقب اصغر کی زیرصدارت اجلاس میں شمالی پنجاب کی تنظیم سازی کی گی
اسلام آباد: تنظیم نو اجلاس میں ڈاکٹر طارق سلیم صدر, پیر دانش حیدری سینئر نائب صدر, مولانا عبدالرحمان نائب صدر اول, زاہد ہمدانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل, انعام الحق اعوان سیکرٹری اطلاعات جبکہ خنیس الرحمان معاون سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب مقرر کیا گیا, ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل کی زیر صدارت منعقد ہوا, مرکزی کابینہ نے مشاورت کیساتھ مولانا عبدالخالق اسدی, سید عارف شیرازی, علامہ حیدری علوی, علامہ نعیم نقوی, قاضی محمد جمیل بابر, مولانا غلام قاسم جعفری کو نائب صدور, ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجیب الحسن نقوی, سید زاہد ہمدانی, انجینئر نصراللہ رندھاوا, صاحبزادہ حسیب نظری, مولانا ملک عرفان حسین کو نامزد کیا, جبکہ سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان اور خنیس الرحمان, نزاکت بُخاری,یاور علی, شاہد حمید ڈار کو معاونین سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا.ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ, سینئر جنرل سیکرٹری سید ثاقب اکبر, قاری محمد یعقوب شیخ, سید عارف حسین واحدی سمیت دیگر نے شرکت کی