پاک فوج میں تقرر و تبادلے،آئی ایس آئی سربراہ بھی تبدیل

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آئی ایس آئی کے نئے سربراہ،جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیاہے جنرل ندیم احمد انجم  کور کمانڈر کراچی تعینات تھے ۔ جبکہ جنرل محمد سعید کو کورکمانڈر کراچی تعینات کردیاگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیاہے جبکہ میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے  ہوئے پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ  جنرل  تعینات کر دیا گیاہے جبکہ

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کور کمانڈر کوئٹہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، ان کا تعلق اے کے رجمنٹ سے ہے ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟