پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (احسن رضا): پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کئے گئے،ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی،سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،ترجمان کاکہناتھا کہ اسلام آ باد میں ناکوں اورعمارتوں پرسنائپرزتعینات ہیں۔
پشاور میں دھماکہ۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔
سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔⏬
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 30, 2023