راولپنڈی سے آٹے کی سمگلنگ کو محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی نے ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں گندم اور آٹا برآمد

راولپنڈی (احسن رضا): راولپنڈی سے دوسرے شہروں میں آٹے کی سمگلنگ کو محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی نے ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں آٹا اور گندم برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کارروائی کے دوران آٹے اور گندم سے لدی 02 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔100 تھیلے آٹا، 600 تھیلے گندم برآمد،جبکہ 02 ٹرک ڈرائیور گرفتار کرلیا گیے۔ڈرائیوروں میں عاقب اور ساجد خان سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ایس پی پوٹھوار اور محکمہ فوڈ کے ڈی ایف سی نے کہا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟