معروف ٹک ٹاکرصندل خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

پشاور  معروف ٹک ٹاکرصندل خٹک نے بھی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ میڈیا رپورتس کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے صوبہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی، تاہم کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں وہ ابھی نہیں بتا سکتی۔

صندل خٹک کہتی ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، اس کے علاوہ میرے آبائی علاقے میں مسائل بھی ہیں جن کے حل کے لیے انتخابی میدان میں نکلی ہوں، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں ہی گیس نہیں ملتی، علاقہ مکینوں کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، جن کو حل کروں گی۔

بتاتے چلیں کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، ای سی پی کی جانب سے 2 روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی، چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا، اب تک لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 150 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، 30 صوبائی حلقوں میں 350 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے جائیں گے، جہانگیر ترین تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، لودھراں میں این اے 155، پی پی 227 اور ملتان میں این اے 149 میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، عمران خان میانوالی اور اسلام آباد کے ساتھ لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، سابق وزیراعظم کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں، مریم نواز 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی، این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگیجمع کروا دیئے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟