راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی کے منصوبہ پر عملی کام کا آغاز کر دیا
راولپنڈی(ٹوئن سٹی نیوز): راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام اور یوم عاشور کیلئے صفائی پلان پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے اس مقصد کے واسطے ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اضافی تعداد میں انکی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں،شہر سمیت ،محرم کے جلوسوں کے راستوں،امام بارگاہوں ،قبرستانوں کی بھرپورطریقے سے صفائی شروع کر دی گئی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف ممبران میونسپل کارپوریشن بلڈنگ اور ڈی سی آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں بھی فرائض انجام دینگے،شہر میں مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیںجہاںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مختلف شفٹوں میں وہاں موجود رہیگا تمام آپریشن عملہ اور سیکٹر چیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی صفائی نگرانی کریں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غلطی پرذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اس ضمن میں گزشتہ روز ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظورتارڑ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سینئر منیجرآپریشنزمحمد حسنین نے محرم الحرام کیلئے صفائی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کی گلیوں،راستوں،جلوسوں کی گزرگاہوں،امام بارگاہوں کے ارد گردخصوصی صفائی شروع کر دی گئی ہے، ورکرزکی اضافی نفری تعینات کر کے نالوں اور کوڑا کرکٹ ڈالنے والے کنٹینروں کی صفائی دھلائی کرادی گئی ہے،9 اور 10 محرم کو صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے شہر میں صفائی کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا ہے،محرم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر چونا پھینکنے کے ساتھ سپرے بھی کیا جائے گا اور جلوسوں کے گزرنے کے بعد بھی خصوصی طور پر صفائی کی جائے گی،شہری بھی صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک،فوارہ چوک اور پل شاہ نذر دیوان پر ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،اور کنٹرول روم کیلئے بھی سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،تمام تر انتظامات کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی ،عید الاضحی کی طرح محرم الحرام میں بھی شہر کی صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں گے ،ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی اویس منظور تارڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،صفائی منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،تمام عملے اور افسران کو الرٹ کیا جائے اور صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں کے قریب واقع نالوں اور راستوں کی صفائی کا کام ایکسیویٹر اور ہیوی مشنری کے ذریعے شروع کر دیاجائے ،ہماری کوشش ہے شہریوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی مشکل اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
سیکرٹری بلدیات پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کیلئے امام بارگاہوں،جلوس کے روٹ،قبرستانوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے،ورکرز کی اضافی نفری محرم الحرام کی صفائی کیلئے تعینات رہے گی،جو مختلف شفٹوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دیں گے، pic.twitter.com/R10roDXake
— RWMC (@rwmc10) July 30, 2022