ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز کا شاندار آغاز 15 اوورز میں 100 رنز مکمل

(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان یش دُھل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کا مجموعی اسکور اس وقت بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 115 ہے جب کہ 17 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

صائم ایوب کے 50 رنز جب کہ صاحبزادہ فرحان کی بھی نصف سنچری مکمل ہوچکی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:

فائنل میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کپتان محمد حارث سمیت صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز ، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟