پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا مومنہ وحید کے گھر کے باہر احتجاج

راولپنڈی(عمار بن یاسر ) پاکستان تحریک انصاف کی  ایم پی اے مومنہ وحید نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے آئی ایس ایف راولپنڈی کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خاتون کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

:زرائع کے مطابق
آئی ایس ایف راولپنڈی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ضمیر فروش مومنہ وحید کو عمران خان سے غداری مہنگی پڑگئی، لوٹے گھر میں محسور ہو کر رہ گئے۔ آئی ایس ایف راولپنڈی کے نوجوان اور اہل علاقہ نے مومنہ وحید گھر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ آئی ایس ایف راولپنڈی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
مومنہ وحید جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ مخصوص نشست پر ایم پی اے ہیں ۔مومنہ وحید نے چار دیگر پی ٹی آئی ایم پی اے  نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟