پی ٹی وی سے نشر ہونے والا مہنگا ترین مارننگ شو

پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا مہنگا ترین مارننگ شو اب شائستہ واحدی کی بجائے جگن کاظم کیا کریں گی. مارننگ شو کا یہ سیٹ پچیس لاکھ میں تیار کروایا گیا ہے اور ہوسٹ جگن کاظم کو ماہانہ تئیس لاکھ پچھتر ہزار دیا جائیگا. نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کی تاریخ میں اتنا مہنگا شو پہلے کبھی نہیں ہوا یہ اپنی نوعیت کا پہلا شو ہے جو اتنا مہنگا کیا جا رہا ہے اس شو کے شیف اور اس سے جڑے لوگوں‌ کو بھاری معاوضے ادا کیے جا رہے ہیں. اس شو کے پرڈیوسر عمر جاوید اور سدرہ طارق ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پہلے اس شوکی میزبان شائستہ واحدی تھیں لیکن جب معاملات طے ہو کر سامنے آئے ہیں تو تب پتہ چلا ہے کہ جگن کاظم کو ہوسٹ فائنل کر لیا گیا ہے.

شوکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پی ٹی سے جڑے بہت سارے لوگ اس قسم کے مہنگے شو پر تنقید کررہے ہیں اس حوالے سے جب پی ٹی وی لاہور کے ایم ڈی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جگن کتنے پیسے لے رہی ہیں اس شو کے لئے یا کتنے نہیں میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتائوں گا لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ جگن کاظم یقینا ایک قابل ہوسٹ ہیں.

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟