ایشیاء کپ اور افغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، شان مسعود ڈراپ

ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے  پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فہیم اشرف، طیب طاہر  اور سعود شکیل کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے  اور وہ ایشیا کپ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں جنہوں نے کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی ہے۔

ایشیا کپ اسکواڈ

ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اوپنرز : عبداللہ شفیق،  فخرزمان، امام الحق

مڈل آرڈر:  بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا،  افتخار احمد،  طیب طاہر

وکٹ کیپرز:  محمد رضوان،  محمد حارث

اسپنرز:  شاداب خان ( نائب کپتان )، محمد نواز،  اسامہ میر

پیس آل راؤنڈر:  فہیم اشرف

پیسرز: حارث رؤف،  محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ،  شاہین شاہ آفریدی

افغانستان کیخلاف سیریز کا اسکواڈ

افغانستان کے خلاف سیریز کا 18 رکنی اسکواڈ یہ ہے۔

اوپنرز : عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق

مڈل آرڈر:  بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر اور سعود شکیل

وکٹ کیپرز: محمد رضوان، محمد حارث

اسپنرز: شاداب خان ( نائب کپتان ) ، محمد نواز،  اسامہ میر

پیس آل راؤنڈر:  فہیم اشرف

پیسرز: حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی

طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکٹرز نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ سعود شکیل کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

فہیم اشرف کی دو سال بعد واپسی

پی سی بی کے مطابق فہیم اشرف دو سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ان کی موجودگی سے ٹیم میں مزید توازن ہوگا۔ وہ آخری بار جولائی 2021ء میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے تھے۔

طیب طاہر کو ایمرجنگ ایشیا کپ میں پرفارمنس کا صلہ مل گیا

طیب طاہر کو دوسری مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں اس سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

طیب طاہر پاکستان کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔ انہوں نے حال ہی میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 128 رنز کی جیت میں سنچری کے ذریعے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سعود شکیل پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری بار مارچ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے348 رنز کا ہدف عبور کرکے چھ وکٹوں سے سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے ہیں جبکہ احسان اللہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی کہنی کے ری ہیب پروگرام میں مصروف ہیں۔

ایشیا کپ کا شیڈول

50 اوورز پر مشتمل ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 2008ءکے بعد پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور گروپ بی میں3 ستمبر کو  بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا اس کے علاوہ 6 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان سپر فور کا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کیخلاف سیریز

ایشیا کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کے دو میچ ہمبنٹوٹا میں 22 اور24 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل26 اگست کو کولمبو میں ہوگا۔

پاکستان میں موجود کرکٹرز 17 اگست کو سری لنکا روانہ ہونگے۔ یہ کرکٹرز 14سے16 اگست تک قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تین روزہ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ لنکا پریمیئر لیگ اور ہنڈریڈ لیگ میں حصہ لینے والے کرکٹرز 18 اگست کو براہ راست سری لنکا میں ٹیم جوائن کریں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟