ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ الوطنی کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا نے کی، جبکہ زاہد سندھو اور زاہد بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

ریاض: پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیرِ اہتمام سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر ریاض میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

 

تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے سینئر نائب صدر خالد اکرم رانا نے کی، جبکہ زاہد سندھو اور زاہد بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

 

تقریب میں چوہدری عبد المجید، رانا اشرف، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری خالد رانا، چوہدری خادم حسین بجاڑ، ارشد بھٹی، شہزاد احمد، چوہدری عبدالمجید، چوہدری عثمان گجر، رضا افتخار ، خواجہ شفیق، زرار بلوچ اور میاں عمران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

تقریب کے دوران سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

 

شرکاء نے سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مملکت کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button