مری میں متوقع بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری

راولپنڈی (ٹوئن سٹی نیوز) مری اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں متوقع بارش کے پیش نظر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ عوام کے تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر نے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ مری اور ملحقہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کلیئرنس کے لیے تمام مشینری مکمل طور پر فعال اور ہر وقت تیار رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لینڈ سلائیڈ یا سڑک بند ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے ریسپانس ٹیمیں موجود رہیں تاکہ آمدورفت میں رکاوٹ نہ آئے



