ڈاکٹر شہباز عباسی کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ میں صحافی سیاسی و صحافی برادری کی شرکت

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کرییٹرز کے نائب صدر، معروف کالم نگار، تجزیہ کار اور مصنف ڈاکٹر شہباز علی عباسی کے چھوٹے بھائی محمد عمیر عباسی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک پروقار ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی اور دولہا محمد عمیر عباسی اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خوشی کے مواقع معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔
تقریب میں علاقے بھر کے معززین، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور نومولود جوڑے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں نے دولہا اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شرکت کی۔



