چوہدری عمر خادم مختصر دورے کے لیے پاکستان روانہ

قصور اوورسیز کمیونٹی کے ایگزیکٹو رکن چوہدری عمر خادم مختصر دورے کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ عید الفطر اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ منائیں گے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عمر خادم کا کہنا تھا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر وطن واپسی ان کے لیے باعثِ مسرت ہے، اور وہ اس موقع پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن اور اپنے لوگوں سے جڑے رہتے ہیں، اور عید جیسے مواقع اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

قصور اوورسیز کمیونٹی کے دیگر اراکین نے بھی چوہدری عمر خادم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے محفوظ سفر کے لیے دعا کی ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button