اسلام آباد: موسمیاتی غلط معلومات کے خلاف صحافیوں کو تصدیقی مہارتوں کی فراہمی کے لیے تین روزہ تربیتی بوٹ کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: Institute for Research, Advocacy and Development (IRADA) کے زیرِ اہتمام Climate Disinformation, Verification Skills اور Community-Centered Climate Journalism پر مشتمل تین روزہ تربیتی بوٹ کیمپ مرّی کے ایک نجی ہوٹل میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

بوٹ کیمپ کے پہلے روز شرکاء کو Climate Disinformation کا تفصیلی تعارف دیا گیا، جس میں پاکستان میں موسمیاتی موضوعات پر پھیلنے والی غلط معلومات، ان کی اقسام اور عوامی شعور پر اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشنز میں Verification Skills کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ صحافی درست اور ذمہ دار رپورٹنگ کو یقینی بنا سکیں۔

دوسرے روز Climate Reporters’ Safety اور موسمیاتی رپورٹنگ سے متعلق قانونی پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ حساس موسمیاتی موضوعات پر رپورٹنگ کے دوران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ذاتی سلامتی کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے، جبکہ Disinformation سے نمٹنے کے عملی طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

تیسرے اور آخری روز سینئر کلائمٹ جرنلسٹ بدر عالم کا خصوصی سیشن ہوا، جس میں انہوں نے Climate Journalism، Storytelling اور Community Voice کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو عملی تجربات سے رہنمائی فراہم کی۔ اختتامی تقریب میں تین روزہ تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button