صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ منتخب


نوشہرہ: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تین روزہ سالانہ اجتماعِ ارکان مسلم ایجوکیشن کمپلیکس اضاخیل، نوشہرہ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے جمعیت کے منتخب اراکین نے شرکت کی۔

اجتماع کے دوران خفیہ رائے دہی کے ذریعے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے پی ایچ ڈی اسکالر صاحبزادہ وسیم حیدر کو آئندہ سیشن 2026-27 کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔

صاحبزادہ وسیم حیدر اس سے قبل سیشن 2025 میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل (معتمدِ عام) کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ تنظیمی خدمات کے حوالے سے ان کا طویل اور متحرک سفر رہا ہے، جس میں وہ سیشن 2023 تا 2024 اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے دو سال ناظم، ایک سال صوبائی جنرل سیکرٹری، ایک سال اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ دو سال ناظم پشاور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

نومنتخب ناظمِ اعلیٰ نے اس موقع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے دستور، نظریے اور تعلیمی و سماجی اہداف کے مطابق طلبہ مسائل کے حل، تعلیمی ماحول کی بہتری اور کردار سازی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

 

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ۷۳واں سالانہ اجتماعِ ارکان 6 تا 8 فروری 2026 کو مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل، نوشہرہ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے جمعیت کے منتخب اراکین اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ تین روزہ اجتماع کے دوران تنظیمی، تعلیمی، فکری اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی ماحول کی بہتری، کردار سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجتماع میں نمازِ جمعہ، دروسِ قرآن، مشاورتی نشستیں اور تنظیمی جائزہ اجلاس بھی شامل تھے۔ اسی اجتماع کے دوران خفیہ رائے دہی کے ذریعے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، جسے جمعیت کی جمہوری روایت کا تسلسل قرار دیا گیا۔ ۷۳واں اجتماع تنظیمی اتحاد، فکری ہم آہنگی اور طلبہ میں دینی و سماجی شعور بیدار کرنے کے عزم کی تجدید کا مظہر ثابت ہوا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button