پولیس اہلکار کو بزرگ پر تشدد مہنگا پڑ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بزرگ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ہر شہری کی عزتِ نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔https://twincitynews.pk/sindh-new-cm-faryal-talpur/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟