توشہ خانہ سے کس کو کیا تحفہ ملا؟ تفصیلات جاری

مارچ 2023 سے دسمبر 2024 تک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات جاری کی گئی

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 تک کس کس کو تحائف ملے؟ توشہ خانہ ریکارڈ جاری

وزیر اعظم شہباز شریف حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا، کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 اور1997 سے لیکر 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس دو رانیہ کا توشہ خانہ کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں 2002 سے 2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا۔ 1997 سے لیکر2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، رفیق تارڑ، چوہدری نثار، گوہر ایوب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور سابق چیئرمین احتساب بیورو سیف الرحمن کا نام تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ بلاول بھٹو، عارف علوی، انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی، آصفہ بھٹو، سینیٹر طلحہ محمود اور طارق فاطمی کو بھی تحائف ملے، بیشتر نے توشہ خانہ میں جمع کرا دیے

بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998 میں 17 لاکھ 21 ہزار 250 روپے مالیت کے تحائف ملے۔ نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ نواز شریف نے گولڈ ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا۔ نواز شریف نے سیکنڈ جیولری سیٹ اور ایک گھڑی اپنے پاس رکھی۔ نواز شریف نے 18 کے ٹی گولڈ لیڈی واچ حاصل کی۔ بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 1998 میں 13 لاکھ 15 ہزار 366 روپے تحائف ملے۔ شہباز شریف نے ایک لاکھ 98 ہزار 544 روپے ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ شہبازشریف نے 18 کے ٹی گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ ،جنٹس اور لیڈی واچ رکھ لیں۔ بطور چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے ایک ٹی وی سیٹ، ایک باول فری میں رکھا۔ جنرل مشرف نے ایک گھڑی، ایک خنجر، قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے رکھ لی تھیں۔ جنرل مشرف کو تحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے۔ بطور صدر رفیق تارڑ، بطور وزیرخارجہ عبدالستار نے درجنوں تحائف فری میں یا رقم ادا کر کے رکھے۔ اسحاق ڈار نے دو گلاسز کا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا۔ اسحاق ڈار نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا۔ شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ، دو ٹائیاں اور بریف کیس پاس رکھا۔https://twincitynews.pk/ik-apologized/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟