مروہ ٹاؤن اسلام آباد میں فلسطینیوں سے اہل علاقہ کی اظہار یکجہتی
مروہ ٹاؤن : مقامی افراد نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی جامع مسجد مروہ کے سامنے والے چوک سے نکالی گئی اور ریلی کا اختتام مروہ ٹاؤن گھوڑا چوک میں ہوا۔مقررين نے شرکاء سے خطاب کیا اور فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاۓ گئے،مقررين میں امام جامع مسجد مروہ ٹاؤن مفتی محمد یوسف،سماجی کارکن جناب امان اللہ،امیر حمزہ اور دیگر نے شرکت کی۔جب کہ شرکاء میں جناب محمّد طاہر صاحب،چودھری احسن رضا جٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔مزید اہل مروہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فلسطینی بلخصوص غزہ کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ریلی کے اختتام پر مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کروائی گئی۔
مروہ ٹاؤن اسلام آباد میں فلسطینیوں سے اہل علاقہ کی اظہار یکجہتی.#Gaza_Genocide #GazaUnderAttack pic.twitter.com/m5c5x38VZ9
— Chaudhry Ahsan Raza Jutt (@AhsanRaza_Jutt) October 27, 2023