معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کا نام اور لوگو تبدیل
معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے مشہور برڈ لوگو کے متبادل نیا لوگو متعارف کرا دیا۔جب کہ ٹویٹر کا نام بدل کر ’ایکس ‘ رکھ دیا گیا۔ٹوئٹر کی چیف ایکزیکٹو لینڈایا کارنیو نے ٹویٹر پر نئے لوگ کی ایک تصویر بھی شئیر کی۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی ٹویٹر پروفائل امیج کو اس لوگو میں تبدیل کر دیا اور ٹویٹر بائیو میں بھی ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا۔
گذشتہ روز ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نیلے پرندے کا معروف لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج رات پوسٹ کیا جائے گا اور اسے 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔
یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔
اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ایلون مسک کی زندگی میں حرف ایکس بہت اہمیت رکھتا ہے۔اپریل 2023 میں ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایکس میں تبدیل کرنے کے لیے کام کریں گی، جو ایک سپر ایپ ہوگی۔