عمران خان کے بعد فواد چوہدری نے بھی معافی مانگ لی
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز ) عمران خان کے بعد فواد چوہدری نے بھی معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی ،فواد چودھری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔
فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کرلی ،فوادچودھری نے کاکہا چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے،الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔