بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے دیا
اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعظم خان کے سائفر معاملے پر بیان کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا عمران خان ہی میر جعفر تھے۔ عمران خان نے سائفر پر کھیل کھیلا۔ اس کیس میں شاہ محمود قریشی پوری طرح ملوث تھے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مکمل قانونی کاروائی ہوگی۔ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔گرفتاری کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بکرے کی ماں کب تک کیر منائے گی۔ جلد وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ چئیرمین پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کا حساب تو دینا ہوگا