اسلام آباد،ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے’’ناک دی ڈور‘‘مہم جاری
اسلام آباد: اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے’’ناک دی ڈور‘‘مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ کراچی کمپنی کی حددو میں307 گھروں کے 177 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے’’ناک دی ڈور‘‘مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہی ہیں،-اس سلسلے میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں 307 گھروں کے 177 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا۔
اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ء کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میںکوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبا دکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔