واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ28 ہزار کیوسک اور اخراج 65 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد63 ہزار 700کیوسک اور اخراج 63ہزار 700کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد76ہزار900کیوسک، اخراج76 ہزار 900کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار 200کیوسک اور اخراج 37 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد38ہزار 100کیوسک اور اخراج 19 ہزار100 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1438.70 ایکڑ فٹ، ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.748 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1139.30 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.376 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.80 ایکڑ فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ہے۔