الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے حوالے سے بری خبر سامنے آگئی
عمران خان، فواد اور اسد عمر کے وارنٹ جاری
اسلام آباد(عمار بٹ) الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کردیے۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کی ۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی رہنماؤں اور چیئرمین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تینوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔