فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن 3 اگست کو میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کرے گا
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز): وفاقی تعلیمی بورڈ سیکنڈری سکول (میٹرک) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان مورخہ 03 اگست 2022 بروز بدھ بوقت دن 11 بجے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں کرے گا۔
ترجمانِ بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر، وزارت تعلیم و تربیت رانا تنویر حسین مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ میٹرک حصہ اول (نویں جماعت ) کے امتحان کے نتائج کا اعلان مورخہ 05 اگست 2022 بروز جمعہ کو ہوگا۔