بینچز اختیارات کیس سے متعلق تین ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو خط لکھا
اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) بینچز اختیارات کیس سے متعلق تین ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو خط لکھا
خط سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کو لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین ججز کی جانب سے خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا، خط میں کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا اور جسٹس عقیل سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔
خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی شکایت کی گئی اور خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17 جنوری کے اجلاس کا ذکر بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان کا نقطہ نظر ریکارڈ پر ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا اور کہا انہیں کمیٹی میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور نے کہا کہ کمیٹی پہلے والا بینچ تشکیل دے کر 20 جنوری کو سماعت فکس کرسکتی تھی، جوڈیشل آرڈر نہ مان کر قانون سے انحراف کیاگیا، جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں اس معاملے کو توہین عدالت قرار دیا۔https://twincitynews.pk/wazir-e-azam-shehbaz-sharif-nawaz-sharif-mulaqat-siyasi-maashi-soorat-e-haal/