میری والدہ کو کرکٹ کا نہیں پتا تھا،5 وکٹیں لینے پر نسیم شاہ کا والدہ مرحومہ کیلئے جذباتی پیغام
قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، اس کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنی مرحوم والدہ سے کیا ہوا وعدہ بھی پورا کردیا۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ، بدقسمتی سے وہ آج مجھے دیکھ نہیں سکتیں لیکن آج تک میری والدہ ہر سیکنڈ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں یہ پرفارمنس انہی کے نام کروں گا، میں پرفارم کروں یا نہ کروں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں والدہ سے بات کررہا ہوں۔
پاکستان کی جیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ، ہر میچ میں بولنگ کو انجوائے کرتا ہوں تاہم پہلے اوور میں وکٹیں اعتماد بڑھاتی ہے لیکن ہم صرف کوشش کرتے ہیں نتیجہ اللہ کی طرف سے آتاہے ، اگر ہیٹ ٹرک نصیب میں ہوئی تو ضرور ہوگی، ٹیسٹ فارمیٹ کی وجہ سے میرے لیے ون ڈے کی بولنگ آسان ہوئی اب کوشش ہے کہ ون ڈے بولنگ میں بہترین لاکر بہترین بولر بن جاؤں۔
دوسری جانب میچ کے بعد ٹوئٹر پر مین آف دی میچ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے نسیم شاہ نے لکھا’ پاکستان کی جیت سب سے خوبصورت احساس ہے، پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر اور نواز سمیت ہر ایک نے اس میں اپنا کردار ادا کیا، یہ ٹیم کی محنت ہے ۔
نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے بولر اسامہ میر کو بھی سراہا اور لکھا کہ سب کی نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔
It's the best feeling ever when Pakistan wins, performance ka maza hi tub hai! Everyone has played their part in winning, @babarazam258 @iMRizwanPak @mnawaz94 @Wasim_Jnr, it's a team effort!
Congrats to @iamusamamir, for a well-deserved debut. All eyes to the next game now! pic.twitter.com/qCQkPCOzV5
— Naseem Shah (@iNaseemShah) January 9, 2023