ٹوئن سٹی نیوز کا لیگل سائنرجی لاء فرم کا بطور لیگل ایڈوائزر انتخاب

ایڈووکیٹ ماہم فاطمہ اور بانی و ایڈیٹر ٹوئن سٹی نیوز نوید احمد نے ایم او یو سائن کیا

تفصیلات کے مطابق ماہم فاطمہ ایڈووکیٹ سی ای او لیگل سائنرجی لاء فرم اور بانی و ایڈیٹر ٹوئن سٹی نیوز نوید احمد نے ایم او یو پر دستخط کئے، نوید احمد نے گزشتہ روز لیگل سائنرجی چیمبر کا دورہ کیا اور اس موقع پر سی ای او لیگل سائنرجی ماہم فاطمہ ایڈووکیٹ اور بانی و ایڈیٹر ٹوئن سٹی نیوز نوید احمد نے دو طرفہ تعاون کے ایم او یو پر دستخط کئے جس کے تحت ٹوئن سٹی نیوز نے لیگل سائنرجی کا بطور اپنا لیگل ایڈوائزر انتخاب بھی کیا ہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او لیگل سائنرجی لاء فرم ایڈووکیٹ ماہم فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹوئن سٹی نیوز کا لیگل سائنرجی کا بطور لیگل ایڈوائزر انتخاب ہمارے لئے باعث مسرت ہے، ٹوئن سٹی نیوز کے کارپوریٹ، ٹیکس کے معاملات کو بہتر انداز سے دیکھیں گے، آزاد اور صحافتی اقدار کیلئے ٹوئن سٹی نیوز کے کام میں لیگل سائنرجی لاء فرم مکمل طور پر قانونی معاونت فراہم کریں گی

ٹوئن سٹی نیوز صحافتی اقدار کے مطابق کام کرنے والا ڈیجیٹل نیوز نیٹورک ہے جو پاکستان انٹرپنیور جرنلزم پروگرام کا حصہ ہے جبکہ حال ہی میں ٹوئن سٹی نیوز کو ڈی ڈبلیو اکیڈمی کے تین سالہ جرنلزم پروگرام کیلئے بھی منتخبک یا گیا ہے

سی ای او ڈیجیٹل نیوز نیٹورک ٹوئن سٹی نیوز نوید احمد کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لیگل سائنرجی لاء فرم اور ٹوئن سٹی نیوز کے مابین ایم او یو سائن پر خوشی ہے، ایڈووکیٹ ماہم فاطمہ اور لیگل سائنرجی لاء فرم کی پوری ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے بطور لیگل ایڈوائزر انتخاب کیا

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟