استعفے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آ گئے
کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں ،صحافی ……آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں ، اسحق ڈار
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی کیا ہی اس سوال پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس کرونگا اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں ۔
صحافی نے سوال کیا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ استعفیٰ دینے جارہے ہیں اس بات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہی اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر شبر زیدی کو جیل میں ہونا چاہیے۔