آئی جی اسلام آباد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

سیشن کورٹ نے آئی جی کے خلاف بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد(اسامہ قذافی، نمائندہ ٹؤئن سٹی نیوز)سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں چوکیدار اختر علی نے ایف 7گھر پر غیرقانونی چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی نوشیروان کو نامزد کیا، مدعی کی جانب سے وکیل شیرافضل مروت عدالت میں پیش ہوئے

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیکٹر ایف سیون میں شہرام ترکئی کے چچا کے گھر 22جون کی رات کو کچھ لوگ آئے، بغیروارنٹ اور بغیر کسی جرم میں مطلوب پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، گھر کا مالک اور اس کے اہلخانہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ میں تھے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے گھر پر تباہی مچائی اور 2نوکروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے ، دروازے ، الماری اور تالے اوزاروں سے توڑے،پولیس اہلکار سیف سے طلائی زیورات، 40لاکھ روپے، فون اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے گئے،

ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرلی اورایس ایچ او تھانہ کوہسار کو آئی جی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف درخواست کے مطابق اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟