وفاقی دارالحکومت، 4 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 6 افراد گرفتار، ناجائز منافع خوروں کو جرمانے
اسلام آباد (احسن رضا): اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری، پیشہ ور بھکاریوں اور تجاوزات کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 4 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 6 افراد کو گرفتار اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کیے۔ ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات,اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز،ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے 122مقامات پر انسپیکشن کی
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 27, 2023
اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 122 مقامات کا معائنہ کیا جہاں ناجائز منافع خوری پردکانداروں کو 6500 روپے کے جرمانے،ایک دکان سر بمہر کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔
جس میں قیمتوں میں اضافے پر 6500جرمانہ عائد کیا گیا, ایک دکان سیل کر دی گئی ، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی,چار پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا,اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھی کاروائی کی گئی،
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 27, 2023
پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں 4افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی کلینکس کے خلاف کارروائی کی اور نوٹس جاری کردیئے۔
ضلعی انتظامیہ نےآئی جے پی روڈ اور منڈی موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 9 کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لئے، اسسٹنٹ کمشنرز نے ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشن کو سیل کر دیا ۔
تجاوزات کے خلاف بھی آئی جی پی روڈ اور منڈی موڑ میں آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ (9) نو کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے,مزید برآں ایک غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسی اور ایک غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا ،@ICTA_GoP
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) March 27, 2023
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرآپریشن جاری ہے ۔