پاکستان سکول بحرین میں "سٹاف ایپریسی ایشن تقریب 2025” کا شاندار انعقاد

سکول کے پرنسپل جناب عتیق الرحمٰن اور چیئرمین قاری سمیع الرحمٰن نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان سکول بحرین میں "سٹاف ایپریسی ایشن تقریب 2025” نہایت وقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ اور عملے کی حوصلہ افزائی اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کے نائب سفیر (HOC) جناب محمد انیل ظفر تھے، جنہوں نے اساتذہ کے کردار کو قوم کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
تقریب میں مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے چیئرمین پاکستان کلب جناب افضل بھٹی اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ ساجد نے شرکت کی۔

خصوصی دعوت پر مسلم لیگ (ن) بحرین کے صدر اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما جناب ندیم حفیظ تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ثروت سید اور ہیڈ آف ٹریڈ ونگ مرزا مظہر اقبال بھی موجود تھے۔

سکول کے پرنسپل جناب عتیق الرحمٰن اور چیئرمین قاری سمیع الرحمٰن نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ننھے بچوں نے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے جبکہ بورڈ ممبران نے مہمانوں کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر جناب ندیم حفیظ نے پرنسپل اور چیئرمین کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:

"پاکستان سکول بحرین پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ادارہ ہے۔ اس کی ترقی، بہترین نظم و نسق، تعلیمی ماحول اور مثالی امتحانی نتائج چیئرمین اور پرنسپل کی مؤثر قیادت کی واضح مثال ہیں۔”

دیگر معزز مہمانوں نے بھی تقریب کی کامیاب میزبانی پر اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول، محبت بھرے جذبات اور تعلیم سے جڑے عزمِ نو کے ساتھ ہوا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟