سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 10 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (اسامہ قذافی سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیاں کیں۔ دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔https://twincitynews.pk/us-passenger-plane-crashes-after-collision/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟