حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو حتمی ڈیڈ لائن دے دی

رانا ثناءاللہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات پر حتمی فیصلہ مانگ لیا

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018ء کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دی جائے۔https://twincitynews.pk/sindh-new-cm-faryal-talpur/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟