محمد عرفان کے والد کا انتقال، صحافتی برادری کا اظہار تعزیت

جدہ: پاکستان قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان کے والد پاکستان میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر صحافتی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر محمد خالد نواز چھینا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا، “ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔”
ریاض، جدہ، اور دمام کی صحافتی کمیونٹی نے بھی محمد عرفان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

محمد عرفان کے والد کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟