شاہ محمود قریشی سمیت 4 اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 214 تھر پارکر سے کاغذات جمع کروائے تھے ۔ ذین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ ذین قریشی نے این اے 214 سے کاغذات جمع کروائے تھے ۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزگی جمع کروائے تھے ۔ پی ٹی آئی کے ارسلان خالد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ ارسلان خالد نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔گذشتہ روز الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی ۔فردوس شمیم نقوی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے۔
اسلئے ایک سے زیادہ کاغذات جمع کرائے۔جسٹس خادم حسین نے ایڈوکیٹ جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاسی تقریر نا کریں آپ صرف قانون کی بات کریں ، وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ پارٹی کا نشان نا ہونے پر کاغزات مسترد کیے گئے ، جسٹس خادم حسین نے ریمارکس دئے کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کون امیدوار ہوگا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کیسے مسترد ہوگئے، فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
اسی طرح راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سبطین خان کو میانوالی کے حلقہ پی پی 88 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کا سبطین خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ محمد اعجاز الحق کے حلقہ این اے 55 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔پنڈی کے ٹربیونل نے آر او کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔