ملک میں کونسی اہم وزارت بغیر کسی سربراہ کے چل رہی ہے
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) ملک میں حکومت کی اہم وزارت کسی سربراہ کے بغیر چل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق داخلہ امور کی وزارت 15 دسمبر2023 کو اس وقت کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اور اب 20 دن ہونے کو آئے ہیں لیکن ابھی تک یہ ذمہ داریاں کسی کو تفویض نہیں کی گئیں حکومت 8فروری تک معاملات اسی طرح چلانا چاہتی ہے ۔