دو روز مہنگا ہونے کے بعد سونا پھر سستا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 82ہزار785 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1955 ڈالر فی اونس ہے۔