وزیراعظم نے وزیرمملکت فرخ حبیب کو او آئی سی اجلاس کے موقع پر ایک مزید خصوصی وزارت دے دی
او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کو وزیر مہمان داری نامزد کیا گیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو اوآئی سی کے 48 ویں اجلاس میں وزراء خارجہ کے استقبال کے لئے وزیر مہمان داری نامزد کیا ہے
اسلام آباد میں 22 اور 23مارچ کو اوآئی سی کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے ممبر ممالک کے وزراء خارجہ اتوار کی سہ پہر نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچنا شروع ہونگے
وزیر مہمان داری فرخ حبیب او آئی سی کے ممبر ممالک کے وزراء خارجہ کا خیر مقدم کریں گے