راولپنڈی رات گئے گولیوں سے گونج اٹھا

راولپنڈی کا علاقہ چونترہ رات گئے گولیوں سے گونج اٹھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چونترہ کے علاقے میں واضح طور پر گولیاں چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلسل فائرنگ کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جانب سے لگاتار فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد کچھ دیر کی خاموشی چھا جاتی ہے۔ پھر اچانک گولیوں کی آوازیں خاموشی توڑتی ہوئے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا شروع کردیتی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں تھانہ چونترہ کے علاقہ کھنگھر اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتارکیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ان ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوفیں اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟