نواز شریف اور زرداری کی دبئی میں طویل ملاقات
دبئی میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے تاہم نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھائی گھنٹے کی طویل بیٹھک میں ملک میں معاشی ایمرجنسی پر بھی گفتگو ہوئی جس کے تحت انتخابات کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی مگر سیاسی نظام کے استحکام کے لیے دونوں رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشاورت میں کئی نام زیر بحث آئے، خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی غیر سیاسی شخصیت پر طویل سیشن ہوا مگر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں مزید بات چیت کی جائے گی ، دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔