شناختی کارڈ سے متعلق قومی اسمبلی میں اہم ترین قانون سازی
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے اہم ترین قانون سازی کرتے ہوئے ڈومیسائل کا نظام ختم کر نے کے حوالے سے بل منظور کر لیا ہے۔ بل کی کاپی کے مطابق اب ڈومیسائل کی جگہ شناختی کارڈ ہی استعمال ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی قادر خان مندو خیل نے بل پیش کیا جس کو منظور کر لیا گیا۔
اس بل کے عام زندگی بالخصوص سرکاری نوکریوں کے حصول کے طریقہ کار پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے