ڈالر کی اڑان جاری، روپے کی قیمت میں استحکام نہ آ سکا
ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جبکہ پاکستانی روپے کی قدر کم ہو رہی ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پھر مہنگا ہو گیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 94 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 17 پر آ گیا۔