محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا

 جبکہ بارش سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترشہروں میں بارش کا سلسلہ 26جولائی تک جاری رہنے کا امکا ن ہے۔دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈیرہ غازی خان،کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی، بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران اورپسنی میں بارش جبکہ اورماڑہ،گوادار اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟