صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب امتیاز احمد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل سعودی عرب امتیاز احمد اور ان کے رفقاء کے اعزاز میں سرپرست اعلی یاران جدہ اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ نے ایک پرتکلف اور پُرخلوص عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی رہنماؤں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور ممتاز سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
ٹقریب کے مہمان خصوصی امتیاز احمد نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی بالخصوص یاران جدہ کی اوورسیز کمیونٹی کے لئے خدمات پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر جس طرح رضاکارانہ طور پر پاکستانی کمیونٹی کی آواز دنیا بھر تک پہنچارہے ہیں اور دیار غیر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے، سال بھر محنت مزدوری اور نوکری کرنے کے علاوہ جس طرح قونصلیٹ کے ساتھ ملکر پاکستان کمیونٹی کو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ یقیناً قابل ستائش ہے۔
سرپرست اعلیٰ یاران جدہ اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، معروف سماجی شخصیت چوہدری اکرم گجر، عاصم رفیق جٹ، عرفان گوندل، چوہدری طارق ارائیں، ملک عمر ککے زئی اور چوہدری نورالحسن گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امتیاز احمد کو جدہ میں خوش آمدید کہا اور ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو بے حد سراہا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ امتیاز احمد نے ہمیشہ دیارِ غیر میں پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button