سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نشست پر ضمنی انتخاب، سرکاری نتیجہ آگیا
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1 کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔
جیو نیوز کے مطابق تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔